سارک ممالک کے وزراء داخلہ کے اجلاس میں گستاخانہ فلم کے خلاف وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا
مالے (ثناء نیوز ) سارک ممالک کے وزراء داخلہ کے اجلاس میں گستاخانہ فلم کے خلاف وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کو متفقہ
طور پر منظور کر لیا گیا ۔ قرار داد کو قانون سازی کے لئے اقوام متحدہ میں
بھی پیش کیا جا سکتا ہے جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میں جلد
بھارت کا دورہ کروں گا ۔ ممبئی حملوں کے حوالہ سے پاکستان کا دوسرا جوڈیشل
کمیشن جبکہ بھارت کا دورہ کرے گا ۔ ویزہ پالیسی بنا کر جلد پاکستان اور
بھارت اس کا اعلان کریں گے ۔ سارک پول بنانے پر میری تجویز منظور کر لی گئی
۔ سائبر کرائمز کو روکنے کے لئے جلد سارک کی سطح پر اجلاس ہو گا ۔ رحمان
ملک نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میں قوم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ
ہم نے ایک بڑے فورم پر توہین آمیز فلم کے خلاف قرار داد منظور کروائی ہے ۔
اس قرار داد کو ہم اقوام متحدہ میں قانون سازی کے لئے بھی ریفرنس کے طور
پرپیش کر سکتے ہیں ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا
تھا کہ یہ بڑی اچھی رہی ۔ ہم دونوں کے دہشت گردی اور مذہب کے غلط استعمال
پر متفقہ خیالات تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان ویزہ
معاہدہ پر ویزہ پالیسی بنانے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک اس پالیسی کا
ایک ہی دن اعلان کریں گے ۔ میں نے بھارتی وزیر داخلہ کو دورہ پاکستان کی
دعوت دی لیکن ان کا خیال ہے کہ میں بھارت پہلے جاؤں ۔ انہوں نے مجھے دورے
کی دعوت دی ہے اور میں جلد بھارت کا دورہ کروں گا ۔ رحمان ملک نے کہا کہ
بھارتی وزیر داخلہ کا خیال تھا کہ ہم دونوں ملک پالیسی بنا کر رکھ لیں اور
اکٹھے اس کا اعلان کریں ۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلہ پر مل کر
بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ۔ میں نے ممبئی حملہ کیس میں دوسرے جوڈیشل
کمیشن کے دورہ بھارت کا معاملہ بھی اٹھایا ۔ ہم اس معاملہ کو بہتر طریقہ سے
آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں ہر کوئی چاہتا ہے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں
لانا چاہئے ۔ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت کی ہدایت کی روسنی میں
دوسرا کمیشن جانا چاہئے اور گواہیوں کے بیانات کا موازنہ کریں اس پر فیصلہ
کیا کہ خط و کتابت میں بہت وقت لگے گا اور اس کے لئے بھارت ایک وفد بھیجے
گا جو ہمارے اٹارنی جنرل کے ساتھ بیٹھ جائے گا اور دوسرے کمیشن کو بجھوانے
کے حوالہ سے قانونی نقات طے کریں گے تاکہ اس دفعہ ہمارا جوڈیشل کمیشن جائے
تو اس کا مثبت نتیجہ نکلے اور کوئی خامی نہ رہ جائے کہ دوبارہ ہمیں جانا
پڑے اس سے دونوں ملکوں کے لئے مسئلہ ہو گا ۔ یہ معاملہ اگلے دو ہفتوں میں
حل ہو جائے گا اور دوسرا جوڈیشل کمیشن جائے گا اور وہ گواہوں کو کراس
ایگزامن کر لے گا تو پھر یہ معاملہ تیزی سے حل کی طرف آ جائے گا ان کا کہنا
تھا کہ بارڈر کی خلاف ورزی پر بھی بات ہوئی ۔ ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ جو
ادارے اس مسئلہ پر کام کرتے ہیں ۔ ان کی ملاقات ہونی چاہئے تاکہ وہ نشاندہی
کریں کے خلاف ورزی کہاں سے ہوتی ہے اور ہوتی بھی ہے کہ نہیں ۔ اگر ہوتی ہے
تو اس کو روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔ہم نے فیصلہ کیا کہ
مل جل کر کام کریں گے اور جو کوئی مسئلہ درپیش آئے گا اس کو دوطرفہ طور پر
حل کریں گے ہمارے درمیان رابطہ کا نظام بہت بہتر ہونا چاہئے ۔ بنیادی طور
پر دونوں ملک چاہتے ہیں بنیادی طور پر دونوں ملک چاہتے ہیں کہ مل کر خطہ
میں امن لایا جائے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ میرا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔
ہم دنیا کے سامنے ایک قرار داد لے آئے اور یہ تمام پاکستانیوں کی خواہش تھی
کہ سامنے آئے جس طرح پروڈیوسر نے کھیلا اس کو بھی ہم سامنے لے آئے ۔
پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے اپنی قرار داد دی اور یہ قرار داد پاس
بھی ہوئی اور دنیا کو بتایا گیا کہ یہ کتنی غلط بات ہے ۔ مسلم امہ کے جذبات
کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے ۔ میرے خیال میں ہمارے علماء بھی اس کی
تحسین کریں گے کہ حکومت نے ہر فورم پر مسئلہ کو اٹھایا ۔ صدر نے بھی معاملہ
کو اٹھایا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے رسول پاک ؐ کے خلاف مستقبل میں کوئی بات
کرنے کی جرات نہ ہو ہم اس کے لئے دنیا کے ہر کونے میں جائیں گے ۔ دنیا کے
ہر فورم پر جائیں گیاس کے خلاف سخت ایکشن ہو اور دنیا میں ایسے قوانین
بنائیں کہ جو نہ انسانیت کو مانتے ہیں اور نہ انہیں مذہب کی قدر ہے ۔ ان کے
خلفا سخت کارروائی ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ ہماری سارک پول بنانے کے
لئے تجویز بھی منظور ہو گئی ہے ۔ ملزمان کا ڈیٹا اس میں لیا جائے گا اور
سیکرٹری انٹرپول سے بھی میری بات ہوئی وہ بھی ہماری مدد کریں گے ۔ سائبر
کرائمز پر بھی قوانین کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا ۔ سائبر کرائمز کے حوالہ
سے جلد سارک ممالک کی کانفرنس ہو گی جس میں جرائم کو روکنے کے ذریعے ڈھونڈے
جائیں گے کہ کیسے ان جرائم کو ختم کیا جا سکتا ہے اور دنیا کو اور سارک
ممالک کو اس سے کتنا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے