نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

آئندہ دوہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی شخص عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا

اسلام آباد (ثناء نیوز ) آئندہ دوہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی شخص عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا، الیکشن کمیشن پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور ارکان صوبائی اسمبلی سے دوہری شہریت سے متعلق نیا حلف نامہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 11 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو معطل کرتے ہوئے نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، رحمان ملک ان میں شامل نہیں ہیں، ان سے متعلق ریفرنس چیئرمین سینیٹ کے پاس ہے، 30 دن میں فیصلہ نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن اپنے طور پر کارروائی کرے گا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن پاکستان کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ دوہری شہریت کیس پر 2 سال سے کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کچھ متفقہ فیصلے کئے گئے ہیں، آئندہ دوہری شہریت رکھنے والا شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا، اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں سے دوہری شہریت سے متعلق نیا حلف نامہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق 11 ارکان کا ڈی نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا، رحمان ملک کی معطلی کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ریفرنس آنے پر کیا جائیگا، چیئرمین سینیٹ کو 30 دن میں رحمان ملک کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے، اگر انہوں نے فیصلہ نہ کیا تو الیکشن کمیشن پاکستان خود فیصلہ کرے گا۔ اشتیاق احمد نے بتایا کہ رحمان ملک ابھی رکن سینیٹ اور وفاقی وزیر داخلہ ہیں، انہیں نااہل یا معطل نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں رحمان ملک کو نااہل قرا ردینے کا حکم نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت والے 11 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا جاچکا ہے، رحمان ملک کا نام ان میں شامل نہیں ہے، 12 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اس سے متعلق درخواستیں متعلقہ سیشن جج کو بھیجی جارہی ہیں تاکہ وہ کارروائی شروع کرسکیں، اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں نے جعلی دستاویزات جمع کرائی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر ان افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات پر سیاسی جماعتوں کی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہری شہریت کیس پر الیکشن کمیشن دو سال سے کام کررہا تھا، آج الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کچھ متفقہ فیصلے کیے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے دہری شہریت کے حامل گیارہ ارکا ن پا رلیمنٹ کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے گیارہ ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قراردیا اور ان سے مراعات اور تنخواہیں واپس لینے کا حکم دیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نااہل ہونے والوں میں زاہد اقبال، فرح ناز اصفہانی، فرحت محمود، ملک جمیل اعوان، محمد اخلاق اشرف چوہان، احمد علی شاہ،آمنہ بٹر، ندیم خادم ، وسیم قادر، اور نادیہ گبول شامل ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دہری شہریت والے ارکان کیخلاف دو ہفتوں میں تمام کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔عدالت نے ہدایت کی کہ دو ہزار آٹھ کی نااہلی سے دوبارہ منتخب ہونے تک رحمان ملک تمام مراعات اور تنخواہیں قومی خزانے میں جمع کروائیں۔ رحمان ملک کے وکیل انور منصور نے بتایا کہ ان کے موکل کو نئے انتخابات میں نااہل قرار نہیں دیاگیا۔ سپریم کورٹ نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو نیا بیان حلفی جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ان دنوں مالدیپ میں ہیں جہاں انہیں دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سیشن جج کی عدالت میں خود پیش ہوں گے اور عدالت کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan’s intelligence chief on Thursday denied US accusations that the country supports the Haqqani network, an Afghan militant group blamed for an attack on the American embassy in Kabul. “There are other intelligence networks supporting groups who operate inside Afghanistan. We have never paid a penny or provided even a single bullet to the Haqqani network,” Lieutenant-General Ahmed Shuja Pasha told Reuters after meeting political leaders over heavily strained US-Pakistani ties. Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan would be unacceptable and the army would be capable of responding, local media said. But he later said the reports were “baseless”. Pakistan has long faced US demands to attack militants on its side of the border with Afghanistan, but pressure has grown since the top US military officer, Admiral Mike Mullen, accused Pasha’s Inter-Services Intelligence ...

Drone Wars: The rationale.The Drone Wars are the new black.

The Drone Wars are the new black. The once covert, highly-secretive and little talked about strategy of using unmanned aerial vehicles to target suspected terrorists in Pakistan and elsewhere has gone mainstream. And now everyone is talking about it. Even Leon Panetta, the former C.I.A. director, whose old agency doesn't officially admit that its drone program exists, is talking about it. Twice in a matter of hours last week he joked about the C.I.A.'s pension for deploying the ominously-named Predator drones. “Obviously I have a hell of a lot more weapons available to me here than I had at the C.I.A.,” he said, referring to his new post as secretary of defense. “Although the Predators aren’t bad.” Complete coverage: The Drone Wars Later that same day, on the tarmac of a naval air base, he said, coyly, that the use of Predators are “something I was very familiar with in my old job.” Soon after, a Predator armed with hellfire missiles took flight from the runway, bound for Libya...