نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کے لاپتہ افراد کے معاملے پر دورہ پاکستان کے بارے میں وزارت خارجہ و وزارت داخلہ سے بریفنگ کو مسترد کردیا

اسلام آباد (ثناء نیوز )پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کے لاپتہ افراد کے معاملے پر دورہ پاکستان کے بارے میں وزارت خارجہ و وزارت داخلہ سے بریفنگ کو مسترد کردیا ۔ کمیٹی کو مطمئن کرنے کے لیے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو بلایا گیا ہے ۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے لیے متفقہ طور پر سفارشات کی منظوری دیدی ہے ۔ لاپتہ افراد کی بازیابی اور اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے قانون کا موثر مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس معاملے پر تمام متعلقہ اداروں کو جواب دہ بنایا جا رہا ہے۔پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ سینیٹر اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ ، حیدر عباس رضوی ، آفتاب احمد خان شیر پاؤ ، سینیٹر میر حاصل خان برنجو ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے دورہ پاکستان کی بریفنگ دی ۔ وزارت خارجہ کے قائم مقام سیکرٹری نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے باضابطہ طورپر ورکنگ گروپ کو دورے کی دعوت دی تھی اس بارے میں وزیر مملکت برائے برائے خارجہ امور ملک عماد خان نے بھی بعض امور سے کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا ۔ کمیٹی نے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور آئندہ اجلاس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کمیٹی میں پیش ہوں گی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ کمیٹی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے د ورہ پاکستان پر حکومتی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے گروپ کو داخلی معاملے پر دورے کی دعوت دینا غلط روایت ہے لاپتہ افراد کے معاملے کو پاکستان کے قومی اداروں کو دیکھنا چاہیے قومی سلامتی کے معاملے پر فوج اور سیاسی قیادت یکجا ہے ۔ اس معاملے پر کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی ۔ ملک انتہائی حساس ترین حالات سے دو چار ہے ۔ قومی سلامتی مقدم ہونی چاہیے ہمیں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے ورکنگ گروپ کو دورے کی دعوت دی تھی رضا ربانی نے بتایا کہ کمیٹی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مسودے کی خواندگی مکمل کرلی ہے ۔ آئندہ اجلاس میں مسودے کی حتمی منظوری دیدی جائے گی سفارشات کو متفقہ طور پر منظو رکرلی گئی ہے ۔ قانون کا مسودہ موثر اورجامع ہو گا اور اس میں ہر پہلو کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ آئندہ اجلاس اکتوبرمیں ہوگا۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...