نیویارک (ثناء نیوز )پاکستان میں ڈرون حملوں
کے خلاف درجنوں افراد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کیا ۔
اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی سے عالمی رہنماؤں کے خطاب کے دوران پاکستانیوں
اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کے دوران ڈرون حملوں
کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے ناقابل تلافی
نقصان ہورہا ہے اور اس سے امن کی بجائے شدت پسندی میں اضافہ ہورہا ہے۔لوگوں
کا کہنا تھا کہ ڈرون
حملوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔مظاہرے میں لوگوں نے اوباما انتظامیہ کیخلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے عالمی برادری سے ڈرون حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے