برازیلیا (ثناء نیوز )برازیل کی عدالت نے
یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم کو 10 روز میں ہٹانے کا حکم دے دیا گستاخانہ فلم
کے خلاف نیشنل اسلامک یونین نے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے دس روز
کے اندر یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم کو دس روز میں ہٹانے کا حکم دیا ہے
۔برازیلی عدالت کا کہنا تھا کہ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم کو ہٹانے کا فیصلہ
اظہار رائے کی خلاف ورزی نہیں ہے برازیل کی عدالت نے گوگل کے صدر کی
گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے کیونکہ گوگل نے یو ٹیوب پر چند ویڈیوز ہٹانے سے
انکار کیا تھا ۔۔حکام کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں ایک امیدوار کے خلاف
بہتان تراشی کی گئی ہے جو میئر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔جج نے گذشتہ
ہفتے ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن گوگل نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ
وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گوگل یوٹیوب پر پوسٹ
کی جانے والی ویڈیوز کے مواد کے لیے ذمے دار نہیں ہے۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے