آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
اسلام آباد(ثناء نیوز )آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول مہنگا جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 1روپے73 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد پیٹرول کی اب نئی قیمت 108روپے45پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 47پیسے فی لیٹرسستا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 113روپے30پیسے فی لیٹر ہو گی ۔دیگر مصنوعات میں مٹی کاتیل 3روپے5 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 101روپے63پیسے ،ہائی اوکٹین 6روپے6 پیسے فی لیٹرسستا ہو کر 131روپے90پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل 2 روپے 10 پیسے فی لیٹرسستا ہو کر 97روپے17پیسے فی لیٹر ہو گا۔اسلام آبادسی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،اتوار کو جا ری کئے جانے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں سی این جی ایک روپے59 پیسے فی کلو مہنگی،ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 99روپے28پیسے فی کلو مقرر،ریجن ٹومیں سی این جی 1روپے45 پیسے فی کلو مہنگی،ریجن ٹو میں سی این جی کی نئی قیمت 90روپے70پیسے فی کلو مقرر،ریجن ون میں پوٹھوہار ،خیبرپختونخوااور بلوچستان شامل ہیں،ریجن ٹو میں پوٹھوہار کے سوا پنجاب اور سندھ شامل ہیں۔پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہو چکا ہے۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے