اہانت رسول ﷺ کے خلاف وادی کشمیر میں چلے احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے شہر و دیہات میں مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا

سرینگر (کے پی آئی )اہانت رسول ﷺ کے خلاف وادی کشمیر میں چلے احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے شہر و دیہات میں مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ پکڑ دھکڑ کے دوران تین درجن افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر میںپولیس نے احتجاجی مظاہروں کے دوران لی گئی تصاویراور ویڈیو کی مدد سے مظاہرین کی شناخت کر کے ان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اب تک 7نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 17کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق سنگر مال شاپنگ کمپلیکس کے پاس میونسی پلٹی کی گاڑی نذر آتش کرنے والے نوجوانوں کی تلاش شد و مد سے کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واقع میں شہر خاص کے مظاہرین شامل تھے اور ان کے فہرست متعلقہ تھانوں کو مہیا کر دی گئی ہے جو ان کو گرفتار کر کے ایسٹ سرینگر کے پولیس کے حوالے کر رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نوہٹہ، خانیار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دوران شب چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاندربل و بڈگام اضلاع میں پولیس کو کوئی نوجوان مطلوب نہیں کیونکہ ان علاقوں میں عوام نے پر امن مظاہرے کئے۔ جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع میں ، ڈئی جی شمالی کشمیر وجے کمار کے مطابق، پولیس نے اب تک7نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کے مطابق اب بھی مزید 20جوانوں کی تلاش جاری ہے جن کی نشاندہی ویڈیو میں کی جاچکی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک ذرائع کے مطابق 17 نوجوانوںکو حراست میں لیا جاچکا ہے اور مزید 12 نوجوانوں کی تلاش ہے۔ بانڈی پورہ، سوپور، کپوارہ اور ہندواڑہ میں اب تک کسیکو حراست میں نہیں لیا گیا۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے