نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ اسلام جرمن معاشرے کا حصہ بن چکا ہے

برلن(ثناء نیوز ) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ اسلام جرمن معاشرے کا حصہ بن چکا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل بھی کی۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے بات چیت میں کہا کہ جرمنی میں مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے حال ہی میں متنازعہ اسلام مخالف فلم کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں سے خود کو دور رکھا۔ میرکل نے اس دوران کہا کہ جرمنوں کو اسلام کے حوالے سے فراخدلانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اسلام اس ملک کا حصہ ہے۔ اس سے قبل سابق جرمن صدر کرسٹیان وولف نے 2010 میں یہ کہتے ہوئے کہ اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے، سب کو حیران کر دیا تھا۔انتہاپسندوں اورامن پسند افراد کے مابین فرق رکھنا ضروری ہے۔ چانسلر میرکل نے اپنی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خبردار بھی کیا کہ اسلام مخالف فلم کے خلاف جرمنی میں بھی مظاہرے کیے جا سکتے ہیں۔ میرکل نے مسلم دنیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں مزید کہا ہمیں اس معاملے میں بہت احتیاط سے کام لینا ہو گا۔ انتہاپسندوں اورامن پسند افراد کے مابین فرق رکھنا ضروری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قوانین کا احترام کرنا ہر شہری پر فرض ہے اور اگر کوئی ایسا نہیں کرتا تو اسے قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔میرکل کے بقول شدت پسند جرمنی میں اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے۔ تشدد ہر جگہ قابل مذمت ہے اور اگر جرمنی میں کسی نے اس پر عمل کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔جرمن حکومت نے اسلام مخالف فلم پر شدید تنقید کی تھی۔ جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے نے اسے اسلام مخالف ایک نفرت آمیز ویڈیو


قرار دیا تھا۔ اس دوران جرمن حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر فلم کی اسکریننگ کی کوشش کی گئی تو اس پر پابندی لگانے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔



Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...