برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کی بیورو چیف واشنگٹن کرسٹینا لیمب نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بارے مجھ سے منسوب باتیں من گھڑت ہیں وہ کوئی سٹوری بریک نہیںکرنے جا رہیں
لندن (ثناء نیوز ) برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کی بیورو چیف واشنگٹن کرسٹینا لیمب نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بارے مجھ سے منسوب باتیں من گھڑت ہیں وہ کوئی سٹوری بریک نہیںکرنے جا رہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میںکرسٹینا لیمب نے کہاہے کہ میری ڈاکٹر ارسلان افتخار کے معاملہ پر کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی چیف جسٹس کے بارے میں مجھ سے منسوب باتیں من گھڑت ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹرارسلان کے معاملہ میں وہی جانتی ہوں جو میڈیاپر بڑھا واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھاکہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کرسٹینا لیمب سے رابطہ کیا ہے تاکہ چیف جسٹس کے بارے میں اس وقت سٹوری بریک کریں جب چیف جسٹس جیورٹس کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچیں ۔
تبصرے