بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر بس میں بم دھماکے میں 7افراد ہلاک جبکہ آٹھ خواتین سمیت 45 افرادشدید زخمی ہو گئے
کوئٹہ(ثناء نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر بس میں بم دھماکے میں 7افراد ہلاک جبکہ آٹھ خواتین سمیت 45 افرادشدید زخمی ہو گئے بس کو موٹر سائیکل میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے نوشکی جانے والی مسافر بس کو مستونگ کے قریب درینگڑھ کے قریب موٹر سائیکل نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک جبکہ45 افراد ہو ئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی لوگوں نے پرائیویٹ گاڑیوں میں مستونگ اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں پہنچایا زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں صوبائی سیکریٹری داخلہ نصیب اللہ بازئی نے بتایا کہ مسافر بس کو موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا لیویز اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے مسافر بس میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
تبصرے