امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستانمیں موجود نیٹو افواج کو پاکستان کے ذریعے رسد کی بحالی کے لیے کیے جانے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں
واشنگٹن(ثناء نیوز )امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستانمیں موجود نیٹو افواج کو پاکستان کے ذریعے رسد کی بحالی کے لیے کیے جانے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں اور وہ پاکستان سے اس سلسلے میں مذاکرات کرنے والی ٹیم کو واپس بلا رہے ہیں۔برظانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان جان لٹل کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ امریکہ کا فیصلہ ہے۔اس مختصر سے بیان میں مزید کہا گیا کہ مذاکراتی ٹیم میں چند ارکان اس اختتام ہفتے اسلام آباد سے واپس بلا لیے گئے تھے جبکہ باقی ارکان جلد ہی واپسی کا سفر اختیار کریں گے۔
تبصرے