قومی اسمبل میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے سزا یافتہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کا رخ نہ کر سکے
اسلام آباد (ثناء نیوز )قومی اسمبل میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے سزا یافتہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کا رخ نہ کر سکے ۔ پارلیمنٹ میں حکمرانوں کے خلاف آئندہ بھی احتجاج جاری رہے گا۔ فوج کو سپریم کورٹ سے کوئی خطرہ نہیںہے۔ ملک ریاض ،آصف علی زرداری کے کہنے پر سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلارہے ہیں ۔ اس مہرے کو انہوںنے ہی میدان میں اتارا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام(ف) ہر اہم موقع پر حکومت کی غائبانہ مددکے لیے کمر بستہ رہی ہے ۔ تمام سیاسی و جمہوری قوتیں آزاد عدلیہ کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں اس اہم مقصد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارانہوںنے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری نثارعلی خاننے کہا کہ بجٹ سیشن میں بھی اس بات کو ثابت کیا گیا کہ حقیقی اپوزیشن ہم ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کارروائی کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کی وجہ سے ہم نے حکومت کے ان کھربوں روپے کے اخراجات کے بارے میں کوئی کٹوتی کی تحریک نہ دے سکے تھے۔ جمعیت علماء اسلام(ف) کیوں اپنی کٹوتی کی تحریکوں سے دستبردار ہوگئی تھی ۔اسے اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنی چاہیے جمعیت علماء اسلام(ف) ہمیشہ حکومت کی غائبانہ مدد کے لیے تیار رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ وہ عوام کی آواز کو سننے کے لیے تیار نہیںہیں ۔ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے سید یوسف رضا گلانی اسمبلی کا رخ نہ کر سکے۔ حکومت نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ میں غیر مناسب رویہ اختیاررکے آئین و قانون کی دھنجیاں بکھیر دیں ثابت ہو گیا ہے کہ عدلیہ کے خلاف ملک ریاض کو آصف علی زرداری نے میدان میں اتارا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن موڑآچکا ہے ۔ بدعنوان حکمران سزا یافتہ بھی ہیں پاگل پن کا شکار ہو گئے ہیں چوہدری نثارعلی خان نے عد لیہ کے عزت و وقار آزادی کے تحفظ کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے متحد ہونے کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اہم قومی مفاد کی خاطر عمران خان کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کرتے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ زرداری اور گیلانی کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیاہے حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہیں۔ سانس اکھڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔ ملک ریاض آصف علی زرداری کی منشاء کے بغیر کوئی کام نہیں کرتا ۔ زرداری ہی نے اسے لانچ کیا ہے۔ چور اورڈکیت اکٹھے ہوگئے ہیں۔ آصف علی زرداری کے کہنے پر یہ عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ فوج کو سپریم کورٹ سے کوئی خطرہ نہیںہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ڈاکٹر ارسلان سے متعلق کیس کو جلد منطقی انجام کو پہنچنا چاہیے ۔ aq.aa.ah
تبصرے