پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اعلی سطحی اجلاس مسلم لیگ(ن) کے قائدمحمدنوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقدہوا۔اجلاس میں راجہ ظفرالحق،چوہدری نثارعلی خان ،اسحاق ڈار،سردارممتازبھٹو،سردارمہتاب عباسی ،خواجہ محمدآصف،سلیم ضیاء،ممنون حسین ،عبدالقادربلوچ،پرویزرشید،امداد چانڈیواورانوربیگ نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگی
اسلام آباد(ثناء نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اعلی سطحی اجلاس مسلم لیگ(ن) کے قائدمحمدنوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقدہوا۔اجلاس میں راجہ ظفرالحق،چوہدری نثارعلی خان ،اسحاق ڈار،سردارممتازبھٹو،سردارمہتاب عباسی ،خواجہ محمدآصف،سلیم ضیاء،ممنون حسین ،عبدالقادربلوچ،پرویزرشید،امداد چانڈیواورانوربیگ نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔محمدنوازشریف نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم سپریم کورٹ کے خلاف سازشوں کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہے اوران سازشوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیںہونے دے گی۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی سمجھتاہے کہ ان حرکتو ں سے قانون کی گرفت سے بچا جاسکتاہے تویہ اس کی بھول ہے۔نوازشریف نے کہاکہ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کو کہڑے میں کھڑا کرکے درست روایت قائم کی۔نوازشریف نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ،سول سوسائٹی،دانشور،میڈیااورعوام آزادعدلیہ کے ساتھ ہیں ۔انہو ںنے اس عزم کا اعادہ بھی کیاکہ سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
تبصرے