نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولا نا عبدالغفور حیدری کےقا فلے پر مستونگ میں خود کش حملے کا مقدمہ بالآخر اکیس گھنٹے بعد سٹی تھانے میں درج کر لیا گیاجبکہ حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔

سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولا نا عبدالغفور حیدری کےقا فلے پر مستونگ میں خود کش حملے کا مقدمہ بالآخر اکیس گھنٹے بعد سٹی تھانے میں درج کر لیا گیاجبکہ حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔
مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کےقافلے پرخود کش حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقد مے میں قتل،اقدام قتل،انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کر انے کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں اور اسے جلد فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوایا جائے گا ۔
وا قعے کی فرانزک تحقیقات کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی تین رکنی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے ۔
گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے میں ستائیس افراد جاں بحق جبکہ 43 زخمی ہوگئے تھے۔
مستونگ اسپتال ذرائع کے مطابق انیس زخمیوں کو طبی امداد کے بعدگھربھیج دیا گیا جبکہ دیگرزخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدا لغفور حیدری کوکمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
وفاقی وزرا اکرم درانی،جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور دیگرشخصیات نے جے یوآئی کے رہنما کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...