ہفتے کی سہ پہر کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافر بس میں زور دار دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)ہفتے کی سہ پہر کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافر بس میں زور دار دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،دھماکے سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے، کئی گاڑیوں، ٹھیلوں اور پتھاروں میں آگ لگ گئی ہے مبکہ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکہ کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر بس میں ہوا ہے جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکے میں زخمیوں میںسے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل اٹھنے لگنے اورافراتفری پھیل گئی۔ تاہم دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلایا جا رہا ہے |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]
تبصرے