فلسطین میں سوائن فلو پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد12ہوگئی


مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک آئی این پی )فلسطین میں سوائن فلو پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد12ہوگئی ،متاثر لوگوں کی تعداد 200سے تجاوزکرگئی ۔ ایچ ون این ون وائرس جسے سوائن فلو کے نام سے جانا جاتا ہے کے پھیلنے سے 12 فلسطینی ہلاک ہوگئے ۔ فلسطین میں اب تک سوائن فلو کے 200سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے اکثر کا تعلق شمالی مغربی کنارے سے ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے پاس ضروری ادویات، ٹیسٹنگ کٹس اور سازوسامان موجود ہے جس سے اس وائرس سے موثر انداز میں نمٹا جاسکتا ہے۔ وائرس ماضی میں اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو متاثر کر چکا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 2009ءمیں ایچ ون این ون وائرس میکسیکو اور دنیا بھر میں پھیلنے سے 17000 اموات واقع ہوئی تھیں۔ 1997ءمیں ایچ فائیو این ون وائرس جسے برڈ فلو کے نام سے جانا جاتا ہے ہانگ کانگ میں پھیل گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زندہ پرندوں سے یہ وائرس براہ راست انسانوں میں منتقل ہونے سے بخار اور سانس کے مسائل درپیش آتے ہیں اور 15 ممالک زیادہ تر ایشیاء اور افریقہ میں 2003ء سے رواں سال اگست تک 359 انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ انسانوں میں پھیلنے والی تمام بڑی موذی بیماریاں زیادہ تر لائیو سٹاک سے پھیلتی ہیں۔ صحت کے حکام مسلسل جانوروں کی بیماریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں تا کہ ان امراض کو انسانوں میں پھیلنے کے خطرات کو روکا جاسکے۔ 


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

تبصرے