برطانوی اخبار دی میل نے کہا ہے کہ فضائی سفر کے لحاظ سے 2012ءمحفوظ ترین سال ثابت ہوا،مجموعی طور پر15مہلک حادثات میں362افراد ہلاک ہوئے،1991ءکے بعد رواں برس جہازوں کے انشورنش کلیم دائر کرنے کی شرح سب سے کم تر رہی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک آئی این پی )برطانوی اخبار دی میل نے کہا ہے کہ فضائی سفر کے لحاظ سے 2012ءمحفوظ ترین سال ثابت ہوا،مجموعی طور پر15مہلک حادثات میں362افراد ہلاک ہوئے،1991ءکے بعد رواں برس جہازوں کے انشورنش کلیم دائر کرنے کی شرح سب سے کم تر رہی، دنیا بھر میں نائجیریا اور پاکستان میں دو مہلک ترین حادثات کی ہلاکتیں مجموعی ہلاکتوں کی تین چوتھائی تھیں،پاکستان میں 2012ء دوسرا بڑا فضائی حاثہ ہوا۔برطانوی اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق2012ء میں25لاکھ فلائیٹس میں سے ایک فلائیٹ بد ترین حادثے کا شکار ہوئی۔یہ سال تاریخ کا محفوظ ترین اور 2011ءسے دوگنا محفوظ سال ثابت ہوا۔2012ء کے تما م فضائی حادثات میں مجموعی362ہلاکتوں میں صرف پاکستان اور نائجیریا کے دوحادثات کی ہلاکتیں 290تھیں۔2011ءمیں25فضائی حادثات میں 403افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ پانچ برس کے دوران 61لاکھ مسافر کے مقابلے میں ایک فضائی ہلاکت رہی۔ 2000ءسے2009ءکے دوران37لاکھ مسافروں کے مقابلے ایک ہلاکت،جب کہ 90کی دہائی میں18لاکھ مسافروں کے مقابلے میں ایک ہلاکت تھی۔ 1991ء کے بعدجہازوں کے نقصان کی انشورنش کے سب سے کم تر کلیم2012ء میں دائر کیے گئے، انشورنش کی مد میں صرف980ملین ڈالر (612ملین پونڈ) کے دعوے سامنے آئے۔ فضائی سیفٹی حکام کے مطابق گزشتہ 15برس کے مقابلے میں آج فضائی سفر دو گنا محفوظ ہے۔ 90کی دہائی میں سالانہ اوسطاً 335مسافر اور عملے کے افراد حادثات کی بھینٹ چڑھ جاتے تھے۔2012ء کا سرفہرست مہلک حادثہ جون میں لیگاو?س ایئر پورٹ نائجیریا میں پیش آیا، دانا ایئر جہاز میں سوا رتمام153 مسافر ہلا ک ہوگئے اس حادثے سے مزید دس افراد کی ہلاکتیں ان رہائشیوں کی ہوئی جہاں جہاز ٹکرایا تھا۔ 2012ءکا دوسرا مہلک ترین فضائی حادثہ 20اپریل کو اسلام آباد کے قریب بھوجا ایئر بوئنگ کو پیش آیا اس میں سوار تمام 127مسافر جاں بحق ہو گئے۔ایئر پورٹ سے صرف تین میل کی دوری پر اس جہاز کے فیول ٹینک کو آگ لگ گئی اوروہ فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ یہ 32سالہ پرانا جہاز برٹش ایئر ویز کے استعمال میں رہا۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]
تبصرے