لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)تربیلا بجلی گھر کو ریت میں دفن ہونے سے بچانے کی کوشش کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ جھیل سے ریت کا پہاڑ سمندر میں بہانے کیلئے کراچی تک دریائے سندھ کے تمام بیراجوں کا سروے کر لیا گیا۔ تربیلا ڈیم کو پانی کی سطح کے نیچے موجود 200فٹ گہرے ،50میل لمبے اور 2 میل چوڑے ریت کے پہاڑ سے خطرہ لاحق ہے۔ پہاڑ پاور ہائوس کی سرنگ کی طرف سرک رہا ہے۔ ریت کے اس پہاڑ کو برطانوی کمپنی ایم ایم میکڈونلڈ اور واپڈا کے انجینئرز بائی پاس سرنگ کے ذریعے بحیرہ عرب میں بہانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی بنک کی مدد سے تربیلا بجلی گھر کو ریت میں دفن ہونے سے بچانے کے اس تجربے پر تین لاکھ ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]
تبصرے