نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عزت کے لیے سیاست میں آئے ہیں۔عدلیہ سے کوئی خطرہ نہیں۔ وہ میرے دوست ہی

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عزت کے لیے سیاست میں آئے ہیں۔عدلیہ سے کوئی خطرہ نہیں۔ وہ میرے دوست ہیں۔ اچھے کاموں کی خوشبو ہمیشہ کے لیے بکھر جاتی ہے۔ کتاب علم اور علم ہی طاقت ہے تمام اہم کتابیں جیلوں میں لکھی گئی ہیں۔ ملک میں کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے وعدہ لیا ہے کہ ہم سب کتاب کو ایک بہترین ساتھی بنائیں گے،پیسوں کی بھی بچت ہو گی اس سے کتاب خریدی جائے گی اور ہمیشہ کتاب ہی تحفہ میں دی جائے گی۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے یہ وعدہ پیر کو قومی اکادمی ادبیات میں کتاب کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی منفرد نئی روایات وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر سرپر کتابیں اٹھا کے طلبا کی جانب سے ان کا استقبال کرنا اور وزیر اعظم کی جانب سے شرکاء سے کتاب بینی کا وعدہ لینا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے زمانہ طالب علمی میں کتاب بینی پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی۔ حکومت نے کتاب کلچر کے فروغ کے لیے موبائل لائبریریز کا انتظام کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام اہم کتابیں جیلوں میں لکھی گئی تھیں میں بھی جیل گیا تو کتاب لکھنے کا موقع ملا۔ کتاب کا ’’چاہ یوسف سے صدا ‘‘ الطاف حسین حالی کے ایک شعر سے مصرعہ لیا تھا ۔ کتاب کے حقائق کے بارے میں آج تک کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنگوں کا دور نہیں ہے بڑے سے بڑا مسئلہ مذاکرات سے حل ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر ،سرکریک ،سیاچن اور پانی جیسے مسائل کو بھارت کے ساتھ بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا دن منانے تک محدود تک نہیں ہونی چاہیے۔ کتاب کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جس دن پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا تھا کہا تھا کہ عزت دیں گے تو آپ کے ساتھ رہوں گا جس دن یہ محسوس کروں گا کہ میرا احترام نہیں ہے تو ساتھ چھوڑ جاؤں گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہر کوئی سیاست میں عزت کے لیے آتا ہے۔ عزت نہ ہو تو یہاں دل نہیں لگتا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے مرتے دم تک مجھے عزت دی۔ احترام کا وعدہ عمر بھر نبھایا۔ میں نے دوران اسیری کی سب کو بہت پڑھا۔ اچھے کاموں کی خوشبو بکھر جاتی ہے۔ تقریب کے بعد صحافی کے اس سوال کہ عدلیہ سے کوئی خطرہ تو نہیں ہے کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ تو میرے دوست ہیں میرا بیٹا علی موسیٰ گیلانی ملک واپس آ چکا ہے۔ کیمیکل کوٹہ سکینڈل میں تحقیقات کا سامنا کرے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...