سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر کیپٹن ندیم یوسف زئی نے کہا ہے کہ بھوجا ایئر لائن کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوٹنگ میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ بلیک باکس اتوار (آج ) امریکہ بھجوا رہے ہیں
اسلام آباد(ثناء نیوز ) سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر کیپٹن ندیم یوسف زئی نے کہا ہے کہ بھوجا ایئر لائن کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوٹنگ میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ بلیک باکس اتوار (آج ) امریکہ بھجوا رہے ہیں امریکی بوئنگ کمپنی رپورٹ تیار کرے گی۔عالمی معیار کے مطابق تحقیقات مکمل ہونگی نتیجہ سامنا آنے سے قبل کوئی رائے قائم نہ کی جائے۔ حادثہ کا شکار ہو نے والے طیارے کے تمام اہم حصوں کا ملبہ ٹکڑے اور پرزے مل گئے ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات جلد مکمل ہو نے کا امکان ہے۔ قوم کو حقائق سے ضرور آگاہ کریں گے ۔ بھوجا ایئر لائن کو جہاز چلانے کی اجازت دینے کے لیے کوئی سیاسی دباؤ نہیں تھا۔ میرٹ پر لائسنس جاری کیا گیا تھا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سی اے اے کی ساکھ کو مد نظر رکھا جائے ۔بدقسمت طیارہ رن وے سے 6 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا تھا شام 6 بجکر45 منٹ پر پائلٹ کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈی سی اے اے نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ ہے جہاز میں سوار تمام 127 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے میں 122 مسافر جبکہ 5 عملے کے ارکان تھے ۔ حادثے کی فوری طور پر وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع کو اطلاع دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار اور قوانین کے مطابق تحقیقات مکمل کی جائیں گی۔ ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن ضابطوں کے مطابق تھا۔ تحقیقات کے حوالے سے کسی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ حادثے کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی معلومات ہے تو وہ تحقیقاتی ٹیم کو آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈار سے حادثہ کا شکار ہو نے والے طیارے کی تصاویر لی گئی تھیں جو جلد میڈیا کو جاری کر دی جائیں گی۔ تحقیقات مکمل ہو نے سے قبل کچھ نہیں کہہ سکتے امریکہ میں بھی طیاروں کے حادثات ہوتے ہیں وہاں سپر سانک بھی تباہ ہوا تھا اور اس طیارے کا سٹرکچر ہی فٹ نہیں تھا جبکہ خود امریکہ میں اس طیارے کے حادثے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔پیشہ وارانہ بنیاد پر تحقیقات مکمل ہوں گی ٹیم میں ماہرین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے باہر کے ماہرین کی بھی معاونت لیں گے وہ بھی پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھوجا ایئر لائن نے سی اے اے کے تمام واجبات ادا کر دیئے تھے سی اے اے کی ساکھ ہے دنیا اس ادارے کی کارکردگی کی معترف ہے۔ عالمی معیار کے مطابق ایئر لائن کے معاملات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سی اے اے کی بہترین ریٹنگ ہے ہوا بازی کے حوالے سے سی اے اے کا 10واں نمبر ہے۔لائسنس کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا بدقسمتی سے ہمارے ملک میں الزام تراشی کا کلچر ہے۔تحقیقات میں بہت سی باتوں کا پتہ چلے گا۔ بلیک باکس باہر بھجوایا جائے گا۔ ڈی کوڈ کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ ڈی کوٹنگ سے طیارے کے بارے میں تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔ طیارہ کا تمام ملبہ مل گیا ہے تحقیقات جلد مکمل ہوں گی۔ اس قسم کے فضائی حادثے کی تحقیقات میں تین ماہ سے ایک سال کا وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارے اور پائلٹ کی اپنی اہلیت اور استعداد ہوتی ہے۔ بدقسمت طیارے کے پائلٹ کا کنٹرول روم سے خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی تھی۔ اس کے کنٹرول روم کے لوگوں سے گپ شپ بھی لگائی تھی خوش و خرم تھا۔لینڈنگ کے بارے میں گفتگو ہو رہی تھی۔ طیارہ 2900فٹ بلندی پر تھا۔ 6بجکر 45 منٹ پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ بلیک باکس میں ہر سیکنڈ کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے رفتار اونچائی سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلیو ایئر لائن کی انتظامیہ نے اس کے بھی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے ادا کیے ہیں شاید ان جاں بحق افراد کے معاوضہ ابھی تک زیر التواء ہوں جن کے خونی رشتہ داروں نے رابطے نہ کیے ہوں
تبصرے