امریکہ نے پاکستان اور بھارت سمیت جوہریصلاحیتوں کے حاصل تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جوہری میزائل صلاحیتوں کے حوالے سے صبر و تحمل سے کام لیں
واشنگٹن(ثناء نیوز) امریکہ نے پاکستان اور بھارت سمیت جوہریصلاحیتوں کے حاصل تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جوہری میزائل صلاحیتوں کے حوالے سے صبر و تحمل سے کام لیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جانب سے جوہری میزائل کے حالیہ تجربات بارے ایک سوال پر کہا کہ ہم دونوں ممالک کے میزائل تجربات کو شیڈول کا حصہ سمجھتے ہیں اور یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے جواب میں یہ تجربات کر رہے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے قبل آگاہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اپنے تعلقات کو بہتر کریں گے
تبصرے