وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمن ملک نے کہا ہے کہ بھوجا ائیر لائن طیارہ حاد ثے واقعہ کی مکمل تحقیقات ہوںگی جس نے بھی کوتاہی کی ہے اس کے خلاف مکمل کارروائی ہوگی اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے مگر قومی مفاد کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے چوہدری نثار کو وزیراعظم کے بنائے گئے کمیشن پر اعتراض ہے تو وہ جس کو نامزد کریں گے
کراچی(ثناء نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمن ملک نے کہا ہے کہ بھوجا ائیر لائن طیارہ حاد ثے واقعہ کی مکمل تحقیقات ہوںگی جس نے بھی کوتاہی کی ہے اس کے خلاف مکمل کارروائی ہوگی اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے مگر قومی مفاد کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے چوہدری نثار کو وزیراعظم کے بنائے گئے کمیشن پر اعتراض ہے تو وہ جس کو نامزد کریں گے کمیشن میں شامل کرلیا جائے گا بھارت کیساتھ تعلقات اچھے چاہتے ہیں دونوں ملکوں کو سیاچن سے فوجیں نکالنی چاہئیں کراچی میں اسلحہ حب سے آتا ہے وہاں چوکی بنادی گئی ہے موسی گیلانی پر اب تک الزام ہے وہ آ گئے ہیں تفتیش میں مدد کریں گے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھتہ خوری میں کئی پارٹیاں ملوث ہیں جن میں پیپلزپارٹی ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور دیگر پارٹیاں بھی شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالرحمن ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لواحقین کے مطالبے پر دو ججوں پر مشتمل ایک جوڈیشل کمیٹی بنائی ہے بھوجا ائیر لائن حادثے کی تحقیقات ائیر فورس کے اعلی افسران کی نگرانی میں ہو رہی ہے جبکہ عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے تو وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا بھوجا ایئر لائن کو اجازت نواز شریف کے دور میں دی گئی نومبر 1992ء میں عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھا گیا تھا ہم اس پر پابندی نہ لگاسکے کیونکہ یہ ایئر لائن عدالت میں چلی گئی تھی۔ بھوجا ایئر لائن کے پاس ایک کروڑ بھی نہیں تھا‘ دس کروڑ کا قرض انہوں نے کیسے ادا کیا۔ بھوجا ایئر لائن کے طیارہ حادثے کی رپورٹ جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھتہ خوری کئی پارٹیاں ملوث ہیں جن میں پیپلزپارٹی ، اے این پی، ایم کیوایم اور دیگر پارٹیاں بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ، گلگت بلتستان اور کوہستان میں بدامنی میں ایک ہی گروپ ملوث ہے وہی لوگ کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے جن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا کہ بھوجا ائیر لائن پیپلز پارٹی کی ملکیت ہے۔ انہوں نے چوہدری نثار کے بیان کے حوالے سے کہا کہ چوہدری نثار کو وزیراعظم کے بنائے گئے کمیشن پر اگر اعتراض ہے تو وہ جس کو نامزد کریں گے اسے کمیشن میں شامل کرلیا جائے گا چوہدری نثار کو اگر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو انہیں عوام سے کے پاس جانا چاہئے تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے تاہم قومی مفاد پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ایئر بلیو مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما کی ملکیت ہے کیا چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا جائے ۔ چوہدری نثار کا یہ بیان غلط ہے کہ ائیربلیو حادثے کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔انہوںنے کہا کہ یف آئی اے کو کہہ دیا ہے کہ جوڈیشل کمیٹی کو معلومات فراہم کی جائیں اب ایف آئی تحقیقات نہیں کریگی اب جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے گا۔ایک پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ موسی گیلانی پر اب تک الزام ہے وہ آ گئے ہیں تفتیش میں مدد کریں گے
تبصرے