پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے مسئلہ کشمیر پر کر دار او ررویے کے باعث ہم نے پوری کشمیری قوم کو مایوس کر دیا ہے
راولا کوٹ (این این آئی) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے مسئلہ کشمیر پر کر دار او ررویے کے باعث ہم نے پوری کشمیری قوم کو مایوس کر دیا ہے مقتدر قوتیں جو پالیسیاں بنا کر دیتی ہیں اس پر چلنا پڑتا ہے اس طرز عمل کی وجہ سے خود مختار کشمیرکی سوچ کو پذیرائی مل رہی ہے خود مختار کشمیر بن گیا تو یہ پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں ہوگا وہ کامر ان اعظم کے گھر پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے
|
تبصرے