نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ محمد حفیظ میں کپتانی کے حوالے سے کوئی کمی نہیں

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ محمد حفیظ میں کپتانی کے حوالے سے کوئی کمی نہیں ،کھلاڑی اگر اچھا نہیں کھیلتا تو اس میں کپتان کا کوئی قصور نہیں سلمان بٹ کو ایک عدالت سزا دے چکی ،چیف جسٹس سے انصاف کے مطالبہ کا پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں۔لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں تمام ممالک کے نمائندوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی حمایت کی ہے،بنگلہ دیش کی کرکٹ بورڈ کے چئیرمین مصطفی کمال نے میٹینگ میں یقین دلایا ہے کہ 12 جولائی کے بعد اسٹے ختم ہونے پر پاکستان آنے کو تیار ہیں. انہوں نے بتایا کہ دانش کنیریا کو انگلش کرکٹ بورڈ کے نوٹس کے بعد مدد کے لیے پیغام دیا تاہم اس نے انکار کر دیا،سلمان بٹ کو ایک عدالت سزا دے چکی ہے،چیف جسٹس سے انصاف کے مطالبہ کا پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...