وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کی


اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کیا گیا، سپلائی پہلے ہی بحال ہو جاتی لیکن معاملہ امریکی معافی پر اٹکا رہا۔وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نیٹو کنٹینرز کی پاکستانی روٹس پر ہر ممکن حفاظت کی جائے گی۔اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بند رکھنے کا مقصد امریکا کو باور کرانا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے، ریڈ لائن کراس کرنے کی بار بار اجازت نہیں دی جاسکتی. وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے بند کی اور اسی فورم سے بحال بھی ہوئی، ایک سپر پاور کو بھی اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر امریکا کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، نیٹو سپلائی کھولنے میں ملٹری سطح پر جنرل جون ایلن کا کردار اہم تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مطالبہ شروع سے یہی تھا کہ امریکا اپنی غلطی تسلیم کرے، لیکن ہمیں ادراک ہونا چا ہئے کہ امریکا واحد سپر پاور بھی ہے۔

تبصرے