برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ امریکی ایئر لائن پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے
لندن (ثناء نیوز ) برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ امریکی ایئر لائن پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ نے جزیرہ نما عرب میں ایک نارویجین شخص کو دہشت گردی کی غرض سے بھرتی کیا ہے اور اسے یمن میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو امریکی مسافر جہاز کو نشانہ بنانے کا بھی ٹاسک ددیا گیا ہے مذکورہ شخص کا نام مسلم ابو عبد الرحمن بیان کیا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق ابو عبد الرحمن مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے اس نے 2008ء میں اسلام قبول کیا اور بعد میں یمن چلا گیا۔ جہاں اس نے تربیت حاسل کی سی آئی اے نے بھی رواں سال مئی میں اس قسم کی منصوبہ بندی کی خبر دیتے ہوئے امریکہ جانے والے طیارے پر حملے کی منصوبہ بندی کے بارے میں رپورٹ دی تھی
تبصرے