اسلام آباد(ثناء نیوز )ڈینش یورپی یونین صدارت کے بھرپور چھ ماہ مکمل ہونے پر اب ڈنمارک نے یہ ذمہ داری قبرص کے سپرد کر دی ہے تاہم ان چھ ماہ کے دوران ڈنمارک نے متعدد کامیابیوں کی طرف پیشرفت کی اور 250 سے زائد ٹھوس نتائج حاصل کئے۔اسلام آباد میں ڈینش سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ان میں سے ایک یہ تھا کہ پاکستان کیلئے آٹونومس ٹریڈ پیکج اور GSP پلس سکیم میں شمولیت کی مسلسل حمایت کی گئی۔ ڈینش وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تو اس دوران صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اس پر کھل کر خراج تحسین پیش کیا۔ یورپی یونین کا تجارتی پیکج پاکستان کو اس معاشی نقصان سے نمٹنے میں مدد دے گا جو اسے 2010-11ء کے سیلابوں کی وجہ سے اٹھانا پڑا۔ اس سے یورپی ممالک کو پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا جن کی مالیت 300 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی اور اس سے پاکستان میں ہزاروں لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا۔ڈنمارک نے یکم جولائی 2012ء کے روز پولینڈ سے یورپی یونین کی صدارت حاصل کی۔ یہ ایک ایسا وقت تھا جب معاشی صورتحال اور مسلسل بڑھتے ہوئے قرضوں کے بحران کے باعث تناؤ میں اضافہ ہو رہا تھا جبکہ برداشت کم ہو رہی تھی اس لئے فوری اقدامات کی ضرورت تھی۔ڈینش یورپی یونین صدارت کے پروگرام میں چار بنیادی ترجیحات طے کی گئیں۔ ذمہ دار یورپ، متحرک یورپ، سبز یورپ، محفوظ یورپ۔ یورپ کو انہی چیلنجوں کا سامنا تھا۔ اقتصادی بحران اور عالمی سطح پر طاقت کے انتقال کے موقع پر یورپ کو ان ترجیحات پر عمل کرنے کی ضرورت تھی۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے