آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک عبداللہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ، ایران اور افغانستان سے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا آنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال دو گنا اضافہ ہوا ہے


سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک عبداللہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ، ایران اور افغانستان سے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا آنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال دو گنا اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ بحر ہند میں غیر قانون تارکین وطن کی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثے بھی بڑھ گئے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ21 جون کو پیش آنے والے حادثے میں 83 افراد کو بچا لیا گیا ہے جو اس وقت آسٹریلیا کے حراستی مرکز میں ہیں اور آسٹریلیا کی حکومت نے ان کا رابطہ ان کے خاندان کے افراد سے کرا دیا ہے جبکہ نوے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام موسم کی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

تبصرے