بے نظیر بھٹو ہسپتال اور راولپنڈی میڈیکل کالج کے پروفیسر ای این ٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہاہے کہ گرمی کی شدید لہر کے دوران سن سٹروک سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے
راولپنڈی (ثناء نیوز )بے نظیر بھٹو ہسپتال اور راولپنڈی میڈیکل کالج کے پروفیسر ای این ٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہاہے کہ گرمی کی شدید لہر کے دوران سن سٹروک سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ گرمی کی شدت نے ہر زی روح کو بے حال کر دیا ہے اور لو لگنے سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گرمی کی وجہ سے ناک ، کان گلے کے امراض بھی بڑھ گئے ہیں اورجسم میں نمکیات کی کمی سے بھی موسمی بیماریاں لا حق ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ شہری وبائی امراض سے سے بچنے کے لئے دھوپ سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔ موسمی اثرات سے بچاو کے لئے سر ڈھانپ کر باہر جائیں اور گلے سڑے پھل استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں نکسیر سمیت گلے کے امراض بھی پریشانی کا باعث بنتے ہیں جن سے بچنے کے لئے حد درجہ احتیاط برتی جائے ۔
تبصرے