لاہور (ثناء نیوز) پنجاب میں رواں سال کے دوران ڈینگی کے رجسٹرڈ کیسوں کی تعداد چھ ہوگئی۔ چھٹی مریضہ لاہور کے سرگنگارام ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ مریضوں میں سے چار کا تعلق لاہور سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب میں اب تک ڈینگی کے چھ کیس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ تازہ ترین جو کیس سامنے آیا ہے وہ وسن پورہ شالامار کی 16سال صبا بشیر ہے جو سرگنگارام ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ ڈینگی کا باقاعدہ سیزن ابھی شروع نہیں ہوا، مریضوں کی تعداد میں موسم برسات کے دوران بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے