نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کابینہ کی دفاعی کمیٹی میں نیٹو سپلائی کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے


اسلام آباد(ثناء نیوز ) کابینہ کی دفاعی کمیٹی میں نیٹو سپلائی کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے آج(بدھ کو) وفاقی کابینہ کی جانب سے توثیق کے بعد بحالی کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ امریکہ کو دفاعی کمیٹی کے اتفاق رائے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ سے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ پارلیمانی سفارشات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔ امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ تعاون کے لیے پارلیمنٹ کی جانب سے طے کردہ نئی شرائط کار کا جائزہ لیا گیا۔ پارلیمنٹ نے نیٹو سپلائی کی بحالی کو سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے حوالے سے امریکی معافی سے مشروط کیا تھا۔وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ دفاعی کمیٹی ملک کااہم پالیسی سازفورم ہے ایوان وزیر اعظم میں ہونے والے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کے موقع پر وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک امریکاتعلقات پرپارلیمنٹ نے اہم سفارشات دے دی ہیں .نیٹوسپلائی روٹس پراپنی پوزیشن کاازسرنوجائزہ لیاہے ،نیٹوسپلائی بندش نے نہ صرف پاک امریکابلکہ49ملکوں کیساتھ تعلقات متاثرکیے لیکن ہم متحدہوکراپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کمربستہ ہیں.امریکاکومتعددمرتبہ واضح کیاکہ برابری اورباہمی اعتمادسازی پرتعلقات چاہتے ہیں. راجہ پر ویز اشرف نے اپنے خطاب میں اپنے اس عزم کا ایادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف عالمی برداری کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے.وزیر اعظم نے مسلح افواج کو پاکستان کے قومی تشخص اوراستحکام کاستون بھی قرار دیا۔اجلاس میں عسکری و سیاسی قیادت کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو ٹیلیفون کیا اور بات چیت کے دوران اس بات کا عندیہ دیا کہ نیٹو سپلائی بحال کی جا رہی ہے۔وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو یہ بھی بتایا ہے کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے راہداری کے اخراجات وصول نہیں کرے گا۔ کمیٹی میں اسلحے کے بغیر نیٹو سپلائی کی بحالی پر اتفاق ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ نے اپنی سفارشات میں اس معاملے کو انتظامی قرار دے دیا تھا حکومت کو ہر قیمت پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ تعاون کے بارے میں تحریری معاہدوں کی سفارش کی تھی۔کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی،وزیردفاعی پیداوار سردار بہادر احمد سہڑ،وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، پاک بحریہ کے قائمقام سربراہ وائس ایڈمرل تنویر فیض، ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظہیر الاسلام، ڈی جی آئی آفتاب سلطان اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے فیصلے کے آج باضابطہ طور پر وفاقی کابینہ سے توثیق کرائی جائے گی وزیر اعظم ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...