نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندریس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ نیٹو اور پاکستان میں قریبی تعلقات ضروری ہیں، افغان فورسز اور پولیس کو 2014 تک افغانستان کا سیکیورٹی کنٹرول دینے کا پروگرام ہے
برسلز (ثناء نیوز )نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندریس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ نیٹو اور پاکستان میں قریبی تعلقات ضروری ہیں، افغان فورسز اور پولیس کو 2014 تک افغانستان کا سیکیورٹی کنٹرول دینے کا پروگرام ہے،امید ہے نیٹو سپلائی روٹ جلد بحال ہوجائے گا، طالبان نیٹو کی حکمت عملی ناکام نہیں بناسکتے، عالمی برادری چاہتی ہے کہ کرزئی حکومت کرپشن ختم کرے۔برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی مقامی فورسز کو دینے کیلئے کام کررہے ہیں، افغان فورسز اور پولیس کو 2014 تک کنٹرول دینے کا پروگرام ہے، افغانستان میں سیکیورٹی کا مسئلہ اہم چیلنج ہے۔آندریس راسموسین نے کہا ہے کہ نیٹو اور پاکستان میں قریبی تعلقات ضروری ہیں، امید ہے نیٹو سپلائی روٹ جلد بحال ہوجائے گا، مستقبل میں نیٹو پاکستان تعلقات بہتر ہوجائیں گے، پاکستان اور نیٹو میں تعاون دونوں فریقوں کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے عالمی برادری ٹوکیو میں افغان حکومت کی طویل ترقی کیلئے اجلاس بلائے گی، افغانستان کو مکمل کنٹرول دینے کے بعد مکمل سیکیورٹی چیلنج ہوگی۔راسموسین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری چاہتی ہے افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے اور افغان صدر کرزئی کرپشن ختم کریں، عالمی برادری آگے بڑھ کر افغانستان کی معاشی بہتری کیلئے کام کرے۔نیٹو سیکریٹری جنرل راسموسین نے کہا کہ طالبان نیٹو کی حکمت عملی ناکام نہیں بناسکتے، یہ ضروری ہے کہ افغان فورسز کو مکمل سیکیورٹی کا کنٹرول دینے کیلئے تیار کیا جائے۔
تبصرے