وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کے باوجود اسے نظام کے استحکام کی خاطر قبول کی


لالہ موسی(ثناء نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کے باوجود اسے نظام کے استحکام کی خاطر قبول کیا۔ پیپلز پارٹی کے مخالفین سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے ،، اس لیے وہ سارے معاملات عدالتوں میں لے جاتے ہیں ۔لالہ موسی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ چودھری برادران کا اتحا د پارٹی کے ساتھ ہے ،ان کے یا احمد مختار کے ساتھ نہیں ۔قمر زمان کائرہ نے شہباز شر یف کو دعوت دی کہ لوڈ شیڈنگ کے زمہ داروں کا تعین کر نے کے لیے کمیشن بنایا جائے۔نواز شریف نے اپنے دور میں بجلی پیدا کر نے والے سرمایہ کاروں کو جیلوں میں بند کیا تھاوزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جمہوریت کے استحکام پر پختہ یقین رکھتی ہے اور جو عناصر ریاستی اداروں کے درمیان تصادم چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کے باوجود اسے نظام کے استحکام کی خاطر قبول کیا۔کائرہ نے کہا کہ شفاف ، غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے وزیر اعظم نے خودمختار چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بجلی کے کئی بڑے اور چھوٹے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کا ستر فیصد استعمال ہوتا ہے تاہم یہ بات قابل افسوس ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی اشتہارات کے ذریعے صوبے کے لوگوں کو اس مسئلے پر وفاقی حکومت کے خلاف بھڑکارہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی سابقہ حکومت نے اپنے آخری دور اقتدار میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کامیابی سے راغب کیا تھا تاہم نواز شریف نے ان معاہدوں کو منسوخ کر دیا تھا۔۔

تبصرے