اسلام آباد(ثناء نیوز ) وفاقی کابینہ نے توہین عدالت کے حوالے سے نئے مسودہ قانون کی بھی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل کی منظوری کی کوشش کی جائے گی۔ دہر ی شہریت کی طرح توہین عدالت نئے قانون کا مسودہ بھی انتہائی خاموشی سے وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا دونوں بلز کابینہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی نہیں تھے۔مجوزہ قانون کے تحت توہین عدالت ایکٹ 1976ء ،2003ء اور 2004ء کے آرڈیننس منسوخ ہو جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نئے قانون کی نئی مجوزہ شق 248 ون کے تحت صدر، وزیر اعظم ،وفاقی وزراء ،وزراء اعلیٰ کو توہین عدالت کے حوالے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔نئے قانون کے مطابق عدالتوں کے فیصلوں پر مناسب تنقید، زیر سماعت مقدمات اور ان کے بارے فیصلے دیئے جانے کے بعد ان پر بیان بازی کوتوہین عدالت تصور نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح ججز کے ذاتی کنڈکٹ کے حوالے سے وفاقی یا صوبائی سطح پر ثبوتوں کے ساتھ کوئی دعوی کیا جائے گا تو یہ بھی توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آئے گا۔نئے قانون کے تحت حکومت کو قواعد و ضوابط بنانے کا اختیار حاصل ہو گا۔ توہین عدالت قانون مجریہ 2012ء کے نام سے مسودے کی منظوری حاصل کی گئی۔ بعض قانونی ماہرین کے مطابق میٹھے کے لیپ کے ساتھ کڑوی گولی دی جا رہی ہے۔ مضمرات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔qa….aa…shj#
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے