بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جون کے ماہ میں اپنی پُرتشدد کارروائیوں کے دوران چھ کشمیریوں نو جوانوں کو شہید کیا۔تین خواتین کی آبروریزی کی گئی


سرینگر(کے پی آئی )بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جون کے ماہ میں اپنی پُرتشدد کارروائیوں کے دوران چھ کشمیریوں نو جوانوں کو شہید کیا۔تین خواتین کی آبروریزی کی گئی اور ایک گھر کو منہدم کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چھ نوجوانوں میں سے ایک نوجوان کی شہادت دوران حراست ہوئی۔اسی ماہ کے دوران بھارتی پولیس اور فوج کی جانب سے بیہمانہ تشدد کے نتیجہ میں 200 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔ پولیس اور فوج کی جانب سے یہ تشدد احتجاجی مظاہرین پر کیا گیا جو اپنے مطالبہ کے حق میں مختلف مقامات پر احتجاج کر رہے تھے۔دوران ماہ تقریباً 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں اکثریت نوجوان شہریوں کی تھی۔
مقبوضہ کشمیر:جون میں چھ نوجوان شہید،تین خواتین کی آبروریزی کی گئی

تبصرے