نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام صدرسینیٹرحاجی محمد عدیل نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے معاملے پرآئینی پیچیدگی پیداہوگئی ہے


اسلام آباد (ثناء نیوز )عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام صدرسینیٹرحاجی محمد عدیل نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے معاملے پرآئینی پیچیدگی پیداہوگئی ہے۔ جسے پارلیمنٹ ہی حل کرے گی ورنہ وزیراعظم اوروزرائے اعلی کی نامزدگی کے اختیارات بھی الیکشن کمشنرزکودینے پڑیں گے۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر 72 رکنی پارلیمانی کمیٹی جس میں حکومت اپوزیشن کی مساوی نمائندگی میں ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کوئی فریق پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اتفاق رائے نہ ہونے پر نامزدگی کی دو تہائی اکثریت سے منظوری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کمیٹی میں حکومت اپوزیشن کے درمیان تناؤ کی صورتحال ہو تو ظاہر کمیٹی کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی پارلیمنٹ سے رجوع کرنا پڑے گا۔سینیٹر حاجی عدیل خان نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن کے کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو کسی اور شخصیت کے نام کو سامنے لایا جا سکتا ہے۔ کم از کم اس معاملے پر کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عبوری چیف الیکشن کمشنر ہے۔پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک کی طرح کیا۔ وفاقی و صوبائی نگران حکومتوں کے معاملے پر مشاورت کے حوالے سے ڈیڈ لاک کا خدشہ نہیں ہے اور کہا کہ یہ معاملہ بھی عبوری چیف الیکشن کمشنر طے کرے گا اور یہ بھی سوال ہے کہ کیا ایک بھاری چیف الیکشن کمشنر نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو دانشمندی سے کام لینا چاہے یہ بھی ضروری نہیں ہونا چاہیے کہ ریٹائرڈ جمع ہی چیف الیکشن کمشنر ہو سکتا ہے۔ کوئی دیانتدار وکیل ، بیورکریٹ بھی اس عہدے پر فائز ہو سکتا ہے۔ اس ضمن میں ترمیم ہونی چاہیے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...