مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔اخوان المسلمون کے نو منتخب صدر محمد مرسی نے مصر کی آئینی عدالت کے سامنے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا


قاہرہ(ثناء نیوز )مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔اخوان المسلمون کے نو منتخب صدر محمد مرسی نے مصر کی آئینی عدالت کے سامنے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔اِس موقع پر مصر کے صدر محمد مرسی نے کہا کہ وہ آئین پرعملدرآمد اور اداروں کا احترام کریں گے اورشہریوں کے تمام حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کی حمایت کرتے ہیں۔محمد مرسی نے کہا ہے کہ مصر کو بنیاد پرست ریاست نہیں بنایا جائے گا۔ اس سے پہلے محمد مرسی نے قاہرہ کے تحریر سکوائر میں ہزاروں کے مجمع کے سامنے غیر رسمی طور پر اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔محمد مرسی مصر کے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے پہلے سویلین صدر ہیں۔ان سے پہلے حسنی مبارک اس عہدے پر تیس سال تک رہے۔صدر مبارک کو پچھلے سال مصر میں عوامی انقلاب کے بعد عہدے سے ہٹنا پڑا تھا.۔صدارتی انتخابات میں محمد مرسی کا مقابلہ سابق وزیر اعظم احمد شفیق سے ہوا۔محمد موسی مرسی نے قاہرہ کے تحریر سکوائر میں ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی طاقت سے بڑی طاقت کوئی نہیں اوراب مصر میں اقتدار اور حاکمیت کا منبع عوام ہیں۔اس موقع پر محمد مرسی نے عوام کے سامنے غیر رسمی طور پر اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔ تحریر سکوائر میں جو سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف برپا ہونے والے انقلاب میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا تھا محمد مرسی نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ صدر کے کسی بھی اختیار سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ حال ہی میں مصری میں حکمران فوج کی سپریم کونسل نے صدر کو حاصل بہت سے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے۔محمد مرسی نے مصر کے عوام سے وعدہ کیا کہ فوج کی طرف سے حراست میں لیے گئے تمام شہریوں کو رہا کیا جائے گا اور ان تمام لوگوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا جو حسنی مبارک کے خلاف احتجاج میں ہلاک ہو گئے تھے۔محمد مرسی نے کہا کہ انقلاب کو جاری رہنا چاہیے، جب تک سارے مقاصد پورے نہیں ہو جاتے۔محمد مرسی مصر کے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے پہلے سویلین صدر ہیں۔مرسی کے منتخب ہونے سے پہلے بھی تحریر سکوائر میں ہزاروں افراد مصر کی فوجی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی احکامات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔مرسی نے کہا کہ وہ تمام مصر کے صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی وجہ سے سب اختیارات اور استحقاق ہے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں صدر کو دی گئی کسی بھی طاقت کو ہاتھ سے جانے نہیں دوں گا۔شواضح رہے کہ گزشتہ نومبر منتخب ہونے والی اس پارلیمان میں اخوان المسلمین کی حمایت یافتہ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی اور دوسرے اسلامی اراکین کی اکثریت تھی۔

تبصرے