دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں حتمی فیصلہ تو نہیں ہو سکا ا لبتہ معاملات کچھ آگے بڑھے ہیں
اسلام آباد (ثناء نیوز ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں حتمی فیصلہ تو نہیں ہو سکا ا لبتہ معاملات کچھ آگے بڑھے ہیں دفتر خارجہ کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں تاہم قابل ذکر پیشرفت ضرور ہوئی ہے دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ حناء ربانی کھر جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ٹام نائیڈز نے کی۔مذاکرات کے بعد امریکی وفد امریکی سفارتخانہ سے مشاورت کر کے کابل روانہ ہو گیا۔ وزیر خارجہ حناء ربانی کھر امریکی وفد سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق صدر زرداری کو اعتماد میں لیں گی۔ اس سلسلہ میں صدر زرداری سے وزیر خارجہ حناء ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات جلد متوقع ہے اس کے بعد نیٹو سپلائی بحال کرنے کا حتمی فیصلہ ایوان صدر کرے گا۔
تبصرے