وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کو گستاخانہ فلم کے خلاف طلباء کے تحت امریکی سفارت خانے کی جانب احتجاجی مارچ کے دوران طلباء اورپولیس میں جھڑپیں

اسلام آباد (ثناء نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کو گستاخانہ فلم کے خلاف طلباء کے تحت امریکی سفارت خانے کی جانب احتجاجی مارچ کے دوران طلباء اورپولیس میں جھڑپیں ، حکومت نے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرنا پڑا۔ طلباء کی ایک بڑی تعداد کنونشن سنٹر کے سامنے فرانس چوک میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی ۔ مشتعل مظاہرین نے چار چوکیوں کو نذرآتش کردیا ۔ کئی گھنٹوں تک آبپارہ سر فرانس چوک تک سڑک میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین پر بے تحاشا آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔بعض مقامات پر فائرنگ کی گئی ۔ کئی جگہوں پر مشتعل مظاہرین نے کنٹینرز بھی ہٹا دئیے اور فرنس چوک پہنچنے پر کامیاب ہو گئے تھے۔ احتجاج کی نگرانی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیلی کاپٹرز منگوانے پڑ ے اور فضائی نگرانی کے ذریعے حکومت کو صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا جس سے ڈپلومیٹک انکلیوژ کی حفاظت کے لیے فوج کو طلب کرنا پڑا۔ گزشتہ روز ملک گیر طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے گستاخانہ فلم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی جمعیت کے جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب حسن جاوید کی قیادت میں اسلام آباد کے کالجزو جامعات کے ہزاروں طلباء نے آبپارہ چوک میں جمع ہو گئے اور ڈپلومیٹک انکلیوژ کی طرف جانے کے لیے مارچ شروع کردیا ۔ایمبیسی روڈ کے قریب پولیس نے خار تاریں لگا کر سڑک کو بند کردیااور پرامن طلباء پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی اور ربڑکی گولیاں بھی استعمال کی گئیں ۔ پولیس کی اس شیلنگ کے نتیجے میںطلباء مشتعل ہو گئے اور مارچ کرنے والے طلباء نے پولیس کی جانب سے رکاوٹوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا شروع کردیا۔ اس دوران اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی تعداد بھی ا س مظاہرے میں شامل ہو گئی ۔ ڈھوکری چوک کئی گھنٹے تک میدان کار زار بنا رہا ، وقفے وقفے سے پولیس اور طلباء کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی چوکیوں کو نذرآتش کردیا ۔ اس دوران مظاہرین پارلیمنٹ اور ایوان صدر کے سامنے ڈی چوک بھی پہنچ گئے اور پرامن طلباء پر پولیس تشدد کے خلاف دھرنا دیا ۔احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد پتھراو سے ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی اور موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے، مظاہرین نے پولیس بنکر اور چوکی کو آگ لگادی۔ وفاقی دارالحکومت میں مشتعل طلبہ نے ڈپلومیٹک انکلیو جانے کی کوشش کی توان کاتصادم پولیس سے ہوا، کئی مظاہرین کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے دوسری جانب ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظت کیلئے پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق کچھ دیر میں فوجی دستے ریڈ زون پہنچ جائیں گے۔ احتجاج کرنے والوں نے پولیس، فائیو اسٹار ہوٹل اور ان کی گاڑیوں پر پتھراو کیا جس سے پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے، مشتعل افراد نے پولیس بنکر اور چوکی کو بھی آگ لگادی۔ گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف اسلام آباد اور راول پنڈی میں طلبہ سمیت مختلف طبقات فکر نے مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے کئی مقامات پر ٹائر جلائے جس کے باعث مختلف سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والا ایک طالب علم پولیس کی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے سے زخمی ہوا، پولیس نے مظاہرین پر ربر کی گولیاں بھی چلائیں۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے