دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف 27 مئی سے کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور (ثناء نیوز ) دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف 27 مئی سے کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔ میاں نوازشریف اور عمران خان کا دعوت کے باوجود دفاع پاکستان کونسل کے ا جلا س میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے ۔جب بھی کوئی حساس مسئلہ درپیش ہوتا ہے سیاستدان لندن چلے جاتے ہیں اللہ تعالی لندن کے عذاب سے سیاستدانوںکو نکالے۔ نواز شریف اپنے لانگ مارچ سے پہلے دفاع پاکستان کونسل کے لانگ مارچ میں شریک ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے منصورہ میںمنعقدہ اجلاس کے بعد دفاع کونسل کے صدر مولانا سمیع الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن ،جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید، جنرل(ر) حمید گل، مسلم لیگ(ضیاء ) کے صدر اعجاز الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد اور پاکستان دفاع کونسل میںشریک دیگرجماعتوںکے رہنما ء بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلوںکااعلان کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اجلاس میں سپلائی کی بحالی کو یکسرمسترد کردیا گیا کسی بھی قیمت پر اس بحالی کو تسلیم نہیں کیاجائیگاانہوں نے کہا کہ اس حساس ترین معاملہ پر اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نوازشریف اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی دعوت دی گئی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس میںعمران خان کی شرکت کا اشارہ بھی ملا لیکن وہ ایک روز قبل لندن چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لندن ہمارے سیاستدانوں کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے جب بھی کوئی قومی اورحساس معاملہ درپیش ہوتا ہے یہ سیاستدان لندن چلے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں لندن کے عذاب سے نکال لے۔انہوںنے کہا کہ اجلاس میںنیٹو سپلائی کی بحالی پر تفصیلی بحث ہوئی اور تمام جماعتیںاس بات پر متفق ہیں کہ نیٹو کی سپلائی کی بحالی کے فیصلہ کو کسی بھی صورت قبول نہیںکیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ غیرآئینی و غیرقانونی وزیراعظم اور غیر قانونی قابینہ کو حق نہیںہے کہ اس قدر حساس معاملات پر فیصلے کرے ۔ انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرار دادوںکو پاؤن تلے روندتے ہوئے نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ نہیں کریںگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف 27 مئی کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ شروع کی جائے گی۔ جس کا لائحہ عمل ا ورروٹ اور جلسوں کالائحہ عمل طے کرنے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد شامل ہیں ۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ25 مئی کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ سو فیصد پرامن ہو گا۔ اور ہم میاں نوازشریف سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے لانگ مارچ سے پہلے ہمارے لانگ مارچ میں شریک ہو جائیں کیونکہ یہ قومی سالمیت اور خودمختاری کا معاملہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلحہ تو دور کی بات گندم کی رسد بھی دشمن کو نہیں کی جا سکتی ۔ کیونکہ دشمن کا مقصد مسلمانوںکو قتل کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اجلاس میںبھارت سے ر ابطے بڑھانے کے حکومتی اقدامات کی بھی مذمت کی گئی کیونکہ اس سے مسئلہ کشمیرکے حل کوشدید نقصان پہنچے گااور یہ کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے نتیجہ میں امریکہ مزیددس سال تک افغانستان سے نہیں جائے گااور مسلمانوںکا قتل کرے گا اور پاکستان میںڈرون حملے بھی جاری رہیں گے۔aq.mm.ah

تبصرے