لاہورسے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کے مسافر سے ساڑھے 4کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گی
لاہور(آئی این پی) لاہورسے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کے مسافر سے ساڑھے 4کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پیر کو لاہو کا رہائشی ظفر اقبال پی آئی اے کی پرواز سے دبئی جا رہا تھا کہ جہاز میں سوار ہونے سے قبل دروازہ پرتلاشی لی گئی تو اسی دوران ملزم کے ہینڈ بیگ سے ساڑھے چار کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہیروئن اے این ایف کسٹم اور اے ایس ایف کاﺅنٹر سے کیسے چھپی رہی اس سلسلے میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ (س)
تبصرے