لاہور میں ریلوے انجن شیڈ ملازمین کی ہڑتال پیر کو 9ویں روز میں داخل ہو گئی،ریلوے انتظامیہ نے ہڑتال شروع ہونے سے قبل ہی مطلوبہ انجن ریلوے شیڈ سے نکال لیے
لاہور(آئی این پی) لاہور میں ریلوے انجن شیڈ ملازمین کی ہڑتال پیر کو 9ویں روز میں داخل ہو گئی،ریلوے انتظامیہ نے ہڑتال شروع ہونے سے قبل ہی مطلوبہ انجن ریلوے شیڈ سے نکال لیے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انجن شیڈ ملازمین پیر کی صبح سات بجے سے ہی اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے۔ملازمین نے چار گھنٹے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ انھیں ٹیکنیکل الاﺅنس اور پے اسکیل میں اضافہ کیا جائے اورچھٹی کے روز کام کرنے پر ڈبل معاوضہ دیا جائے۔ریلوے انتظامیہ نے ملازمین کی ہڑتال شروع ہونے سے قبل ہی شیڈ سے انجن نکال لیے اور اعلان کیا کہ ہڑتال سے ٹرینوں کا انتظام متاثر نہیں ہو گا۔انجن شیڈ یونین کے سیکرٹری عنائت علی گجر نے کہا کہ ریلوے نے بغیر چیکنگ کے انجن شیڈ سے انجن نکال لیے ہیں اور اگر کوئی حادثہ ہوا تو زمہ دار ریلوے انتظامیہ کی ہو گی۔
تبصرے