لاہور(ثناء نیوز ) ریلوے اسکریپ چوری کیس میں اہم انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر فعال روٹ کیلئے فراہم کی گئی پٹڑی راستے میں ہی ٹھکانے لگادی گئی۔ ریلوے پولیس کے مطابق شہداد کوٹ کے علاقے میں ٹرین سروس عرصہ دراز سے بند ہے۔ پرماننٹ وے انسپکٹر نے جیکب آباد ریلوے اسٹور میں درخواست دی کہ علاقے میں پٹڑیاں کارآمد نہیں رہی ہیں۔ اس لئے ایک سو دس ریلوے ٹریک فراہم کئے جائیں۔ اسٹور کے حکام نے تحقیق کئے بغیر نئی پٹڑیاں روانہ کردیں جو شہدادکوٹ پہنچنے سے پہلے ہی غائب کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق غائب ہونے والی پٹڑی لاہور کے علاقے مصری شاہ میں فروخت کی گئی ہے۔ اس چوری میں اسٹور کے حکام بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے