ہندو انتہا پسند گروپ بھگت سنگھ کرانتی سینا نے نئی دہلی میں قائم جموں کشمیر ہاوس پر حملہ کرکے اسے تالہ لگادیا۔
نئی دہلی(کے پی آئی ) ہندو انتہا پسند گروپ بھگت سنگھ کرانتی سینا نے نئی دہلی میں قائم جموں کشمیر ہاوس پر حملہ کرکے اسے تالہ
لگادیا۔ تفصیلات کے مطابق و انتہا پسند گروپ بھگت سنگھ کراتنی سینا کے
حامیوں نے گزشتہ روز نئی دہلی میں قائم جموں کشمیر ہاوس پر حملہ کردیا ۔ان
کا مطالبہ تھا کہ مقبوضہ کشمیر حکومت ا مرناتھ یاترا کی مدت میں 39سے
60دنوں کی توسیع کرے۔ انتہا پسندوں نے جموں کشمیر ہاوس کے مین گیٹ پر تالہ
چڑھا کر کسی کو بھی ہاوس کے اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس موقعہ
پر مظاہرین نے وزیر اعلی کے خلاف نعرہ بازی کی اور الزام عائد کیا کہ جان
بوجھ کر یاترا کی مدت میں ہر سال کمی کی جارہی ہے۔ پولیس نے حرکت میں آکر
کرانتی سینا کے پانچ شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج
کرلیا تاہم اس کے فورا بعد ان کو رہا کر دیا گیا۔
تبصرے