امریکی سفارتخانے کی توسیع کے معاملے کاتعلق پاکستانی قوم کے سٹرٹیجک اثاثوں ،افرادکی زندگی اور تحفظ کے حق سے ہے،رجسٹرارآفس کے اعتراضات مناسب نہیں،عدالت درخواست سماعت کےلئے منظورکرے،درخواست گزارمحمداقبال کی استدعا
امریکی سفارتخانے کی توسیع کے معاملے کاتعلق پاکستانی قوم کے سٹرٹیجک اثاثوں ،افرادکی زندگی اور تحفظ کے حق سے ہے،رجسٹرارآفس کے اعتراضات مناسب نہیں،عدالت درخواست سماعت کےلئے منظورکرے،درخواست گزارمحمداقبال کی استدعا
اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف آئینی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکردی گئی۔جمعہ کو محمداقبال نامی شہری نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل اپنے وکیل محمدمنظوربٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے رولز1980 کے آرڈرپانچ رول تین کے تحت دائرکرائی ۔رجسٹرارآفس کے اعتراضات کاجواب دیتے ہوئے درخواست گزار نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کی توسیع کے معاملے کاتعلق پاکستانی قوم کے سٹرٹیجک اثاثوں کے ساتھ ساتھ افرادکی زندگی اور تحفظ کے حق سے بھی ہے اوراس حق کوآئین کے آرٹیکلز چاراورنوکے تحت تحفظ دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کی توسیع نے پوری قوم کی آزادی اورزندگی کوخطرے میں ڈال دیاہے۔درخواست گزارنے کہاکہ وہ سفارتی ضروریات کی آڑمیںامریکی جاسوس مشن اورمنصوبوں کے قیام میں عدالت کی مداخلت چاہتاہے۔درخواست گزارنے عدالت سے استدعاکی رجسٹرارآفس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کاکوئی ٹھوس جوازنہیں اس لئے انہیں مستردکیاجائے اوردرخواست باضابطہ سماعت کےلئے منظورکی جائے۔ درخواست میں سی ڈی اے ،وزارت داخلہ،وزارت دفاع، سیکرٹری خارجہ ،انسپکٹرجنرل اسلام آبادپولیس اورامریکی سفارتخانے کے انتظامی قونصلرکوسیکرخارجہ امورکے ذریعے فریق بنایاگیا۔درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعاکی گئی کہ وہ امریکی سفارتخانے کی توسیع کی منظوری واپس لے اورامریکی حکام کوکام سے روک دے۔
INP
تبصرے