لاہور (آئی اےن پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست میں آسٹریلیا کی میزبانی کےلئے مزید آپشنزپر غور شروع کردےا ، چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف برطانیہ اور جرمنی کے دورے سے واپسی پر اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے انٹر نیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کرانے کے لئے ملائشیا،جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے نام زیر غور ہیں۔ حتمی فیصلہ اگلے سات دن میں کردیا جائے گا۔ سیریز کیلئے ملائشیا،جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے نام زیر غور ہیں۔اگلے ایک ہفتے میں میزبان ملک کے نام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات بھی ممکنہ وینیو ہے لیکن رمضان اور گرم موسم میں سیریز وہاں کرانے کے بارے میں فی الحال غور نہیں کیا جارہا۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے