افغانستان میں تعینات بین الاقوامی سیکیورٹی اسسٹنس(ایساف( کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ اگر شکاگو میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں نیٹو سپلائی بحالی کے حوالے کوئی پیش رفت نہیں ہوتی تو انھیں اس سے کوئی مایوسی نہیں ہو گی
شگاگو(ثناء نیوز ) افغانستان میں تعینات بین الاقوامی سیکیورٹی اسسٹنس(ایساف( کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ اگر شکاگو میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں نیٹو سپلائی بحالی کے حوالے کوئی پیش رفت نہیں ہوتی تو انھیں اس سے کوئی مایوسی نہیں ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ وہ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی بحال کر دی جائے گی لیکن اس بارے میں کوئی حتمی وقت نہیں دیا جاسکتا۔ امریکی جنرل سے پوچھے گئے ایک سوال میں ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ہمیں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی کوئی جلدی نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے نیٹو کے سازو سامان کی واپسی میں آسانی ہو گی۔جنرل جان ایلن نے نیٹو سپلائی بحالی کے لئے امید ظاہر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی میں کتنا وقت لگے گا تاہم بحالی کے لئے پر امید ہوں.ایک غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہو ئے جنرل جان ایلن کا کہنا ہے کہ شکاگو میں جاری اجلاس کے اختتام تک نیٹو سپلائی بحال نہ ہونے کے امکان پر افسوس نہیں ہوگا.معاہدے میں جلد بازی نہیں چاہتے، لیکن معاہدہ درست سمت میں ہونا چاہیے.افغانستان کے حوالے سے امریکی کمانڈر نے کہا کہ افغانستان میں اقتدارکی جلد از جلد منتقلی کرانا اہم ہے۔
تبصرے