مرحوم میر واعظ مولوی فاروق ،خواجہ عبدالغنی بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر پیر کے روز مقبوضہ کشمیر مین عام ہڑتال ہوگی

سری نگر (کے پی آئی ) مرحوم میر واعظ مولوی فاروق ،خواجہ عبدالغنی بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر پیر کے روز مقبوضہ کشمیر مین عام ہڑتال ہوگی ۔ اس موقع پر تمام کاروباری ادارے ، بازار دکانیں بند رہیں گی۔ مختلف مقامات پر یوم شہدا کے سلسلے میں پروگرامات ہوں گے ۔مرحوم میر واعظ مولوی فاروق ،خواجہ عبدالغنی بٹ اور شہدائے حول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے حریت رہنماوں نے انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جاوید احمد میر اورجنرل سیکریٹری غلام مصطفے بٹ نے میر واعظ مولانا محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو زبردست خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری قوم یکساں موقف رکھتے ہیں جبکہ کشمیری عوام کو اپنی لاکھوں قربانیوں کے حوالے سے اپنی حریت پسند قیادت اور پاکستان کی سیاسی قیادت سے بہت توقعات وابستہ ہیں ۔ موصولہ بیان میںانہوں نے کہا کشمیری قیادت اور عوام تنازعہ کشمیر کے فریق بھی ہیں اور وکیل بھی ہیں ۔ جسکے لئے 63 سالوں سے کشمیری عوام اپنی فریقانہ حیثیت حاصل کرنے کیلئے جدو جہد حاصل کر رہے ہیں ۔ جبکہ کشمیری حریت پسند قیادت تحریک آزادی کشمیر کو عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق آگے بڑھانے کی وعدہ بند ہے ۔ بیان کے مطابق جاوید میر نے کہا بھارت کی حکومت ابھی تک ہٹ دھرمی کی پالیسی پر برابر گامزن ہے ۔ انہوں نے ہند پاک کے داخلہ سیکریٹریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا اگر اس وقت وقتی طور ہند پاک کے درمیان تجارت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے ۔ مگر تنازعہ کشمیر کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ تجارت ، کاروبار ، اعتماد سازی میں سب سے بڑی رکاوٹ تنازعہ کشمیر ہے ۔ ۔پنڈت بھوشن بزاز نے برسی پر دعائیہ مجلس میں شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولوی فاروق نے کشمیری عوام کے مفاد کیلئے مختلف محاذوں پر لڑائی لڑی، کشمیری عوام میں سماجی اور سیاسی بیداری کی بالخصوص کشمیری عوام کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے ۔ اور بھائی چارے کی روایتی قدروں اور کشمیری کلچر کی سیکولر روایتوں کو برقرار رکھا۔انہوں نے کہا کہ مولوی فاروق نے ہندومسلم اتحاد کیلئے جو کوششیں کیں اور قربانیاں دی انہیں عرصہ دراز تک فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔بھوشن بزاز نے اس موقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے مثالی کردار اور صاف گو انسانکو جو ہمیشہ مفاد عامہ اور ہندومسلم اتحاد کی خاطر لڑتا و بھائی چارے اور انسانیت کی اقدار کو حمایت کرتا رہا، آج سے بائیس سال قبل میں بندوق برداروں کے ہاتھوں شہید کردیا گیا۔ادھر مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ نے شہید ملت مولانا محمد فاروق اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ دونوں لیڈران نے مذہبی اور سیاسی میدان میں جو خدمات انجام دیں اور تنازعہ کشمیر کے پرامن و پائیدار حل کیلئے ریاست کے عوام کی بے باک نمائندگی کی۔ دریں اثنا عوامی نیشنل کانفرنس کے مرکزی دفتر پر مولانا محمد فاروق کی شہادت کے سلسلے میں کارکنوں کی ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر نے خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ میرواعظ خاندان نے مذہبی تبلیغ کے علاوہ تحریک حریت کے دوران کافی قربانیاں دیں۔




تبصرے