ڈولی باندرے کی آگ کی تپش وینا ملک کو جھلسا گئی۔ سی بی آئی نے ویزا انکوائری کےلئے وینا ملک کو بلا لیا
ممبئی (آئی این پی) ڈولی باندرے کی آگ کی تپش وینا ملک کو جھلسا گئی۔ سی بی آئی نے ویزا انکوائری کےلئے وینا ملک کو بلا لیا۔وینا ملک پر قسمت کی دیوی شاید نامہربان ہے۔ بالی ووڈ کوئین بننے کا خواب ہوگیا چکنا چور۔ ڈولی باندرے وینا ملک سے اپنے ملک میں بدلہ نہ لے سکیں توا نتقام کی آگ لے کر پاکستان پہنچ گئیں مگر یہ کیا ہو۔ ڈولی کا کھیل کام آگیا۔ان کے بیانات کے بعد بھارت میں سی بی آئی نے کام کرنا شروع کردیا۔ تحقیقات کیں تومعلوم ہوا کہ بھارت میں وینا کاگیارہ شہروں کاویزا تو ہوچکا ہے ختم۔اب وینا ملک کا بھارتی پولیس کرے گی دم مارو دم۔ودیا بالن کی دی ڈرٹی پکچر کا تامل ری میک کا منصوبہ بھی ہوا ختم۔ سی بی آئی تفتیش کررہی ہے کہ آخر پاکستانی شہریت رکھنے والی وینا ملک نے کس بل بوتے پر اتنی فلمیں سائن کرلیں۔ وینا ملک ہیں پریشان کہ پہلے بگ باس سے باہر نکلیں، پھر ویواہ کرنے لگیں تو چینل ہی بند ہوگیا اور اب وینا کا بھارت میں پھرنا بندہوگیا۔۔ وینا ملک کو ہے انتظار کہ کب مزید رکنے کا ویزا ملے تو قسمت کا تالا کھلے۔ (س)
تبصرے