ملک غلام رضا نائن اے سائیڈ ایک روزہ ہاکی ٹورنامنٹ(کل)اتوار کو شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
راولپنڈی(آئی اےن پی ) ملک غلام رضا نائن اے سائیڈ ایک روزہ ہاکی ٹورنامنٹ(کل)اتوار کو شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظہیر الحق نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے دس ٹیموں کو دعوت نامے ارسال کیا گئے تھے جن میں سے ابھی تک آٹھ ٹیمیں شرکت کی دعوت کو قبول کر لیا ہے جن میں اے آر ایل کلب، العزیز کلب، فرئنڈز کلب، سول ڈیفنس کلب، سٹی کلب، افغان کلب، واہ رہبر کلب اور واہ ہاکس کلب کی ٹیمیں شامل ہیں بقایا دو ٹیمیں بھی آئندہ ایک، دو روز میں کنفرم کر دیں گی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ پر رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام رضا مہمان خصوصی ہونگے جو جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
تبصرے